Somerville Medical Centre

69 Gorsey Lane, Wallasey, Merseyside, CH44 4AA

Telephone: 0151 638 9333

cmicb-wi.gatekeeperN85024@nhs.net

Sorry, we're closed

Urdu

(Service Health National) قومی خدمتِ صحت

يہ کتابچہ اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ برطانيہ ميں قومی خدمتِ صحت Health National(
(Service کس طرح کام کرتی ہے۔
قومی خدمتِ صحت برطانيہ ميں صحت کی ديکه بهال مہيا کرتی ہے اور يہ ٹيکس کے ذريعے حاصل شدہ
رقم سے چلائی جاتی ہے۔ پناہ گير(seekers asylum’ (اين ايچ ايس’ (NHS (کی ديکه بهال تک بلا معاوضہ رسائی
حاصل کرنے کے حقدار ہيں جس دوران ان کا دعویٰ يا اپيل زير غور ہو۔ آپ کو ايک ‘ايچ سی 2 ‘فارم (form HC2 (کی
ضرورت ہو گی جو ‘قومی پناہ کی امدادی خدمت’ (اين اے ايس ايس) (Service Support Asylum National(
کچه نظر کے چشمے حاصل کر سکيں۔ (NASS (سے فراہم کيا جاتا ہے، يا دوا فروشوں سے دستياب ہے، تاکہ آپ مفت ادويہ، دانتوں کا علاج، نظر کے ٹيسٹ اور
‘اين ايچ ايس’ (NHS (ميں کام کرنے والے لوگوں ميں سے کوئی بهی، بشمول ڈاکٹروں، نرسوں اور مترجموں کے، آپ کے
بارے ميں معلومات آپ کی اجازت کے بغير کسی بهی دوسرے شخص يا تنظيم کو آگے نہيں بتائے گا۔ تمام صحت کی ديکه بهال
(ميڈيکل کيئر) رازدارانہ ہے اور آپکے پناہ کے بارے ميں دعویٰ کے فيصلے کو متاثر نہيں کرتی۔
ميں اپنی صحت کيليۓ مدد کيسے حاصل کروں؟

اگر آپ بيمار ہيں، يا اپنی يا اپنے خاندان ميں کسی شخص کی صحت کے بارے ميں پريشان ہيں، تو آپ کو اپنے مقامی ڈاکٹر، جو
کہ عمومی معالج صحت (Practitioner General’ (جی پی’ (GP (کہلاتا ہے، سے جا کر ملنا چاہيے۔ ‘جی پی’
(GP (کا کلينک ايک ‘سرجری’ (surgery (يا ايک ‘ہيلته سينٹر’ (Centre Health (کہلاتا ہے۔
آپ کو جلد از جلد کسی ‘جی پی’ کے پاس اپنا نام داخل فہرست (رجسٹر) کروا دينا چاہيے تا کہ اگر آپ کو ضرورت ہو تو آپ
صحت کی ديکه بهال حاصل کر سکيں۔ رجسٹر کروانے کيليۓ آپ کو اپنا نام، تاريخ پيدائش، پتہ اور ٹيليفون نمبر، اگر آپکے پاس
ہو تو، دينا ضروری ہو گا۔ آپکے مددگارکارکن کو، جس نے آپ کی آپ کی رہائش ميں منتقل ہونے ميں مدد کی، رجسٹر کروانے
کے علاقائی انتظام کے بارے ميں معلوم ہو گا۔

کچه ‘جی پی’ تمام نئے مريضوں سے صحت کا معائنہ کروانے کے ليۓ کہتے ہيں۔ يہ عموماً ايک نرس عمل ميں لائے گی۔ يہ اہم
ہے کہ آپ اس ملاقات کيليۓ تشريف لے جائيں، چاہے آپ تندرست ہی کيوں نہ ہوں۔

اگر ايک کلينک آپ کو رجسٹر نہيں کرتا، تو آپ مقامی ‘ابتدائی ديکه بهال کے وقف ادارے’ (Trust Care Primary(
سے کہہ سکتے ہيں کہ آپ کے ليۓ کوئی کلينک مقرر کرے۔

ميں اپائنٹمنٹ ( معينہ ملاقات کيليۓ وقت) کيسے حاصل کر سکتا ہوں؟

اس سے پہلے کہ آپ کلينک پر ڈاکٹر يا نرس سے ملاقات کريں، آپ کو عام طور پر شخصی طور پر يا ٹيليفون کے ذريعے
اپائنٹمنٹ لينے کی ضرورت ہو گی۔ آپ کسی مرد يا عورت ڈاکٹر يا نرس سے ملاقات کی درخواست کر سکتے ہيں، اگرچہ ہو
سکتا ہے کہ يہ ہميشہ ممکن نہ ہو۔

آپ کو ايک غير فوری اپائنٹمنٹ کيليۓ چند دن انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر آپ سمجهتے ہيں کہ آپ کو ڈاکٹر سے فوری ملاقات
کی ضرورت ہے، تو اپائنٹمنٹ ليتے وقت استقباليہ کے عملے کو يہ بتائيے، اور اگر مناسب ہوا تو آپ سے اسی دن ملاقات کی
جائے گی۔ اگر ڈاکٹر سمجهتا ہے کہ آپ اتنے بيمار ہيں کہ کلينک نہيں آ سکتے، تو وہ آپ سے آپکے گهر پر ملاقات کيليۓ آ
سکتا/سکتی ہے۔

ڈاکٹر سے ملاقات پانچ يا دس منٹ کيليۓ ہو گی۔ آپ کو گهر کے ہر اس فرد کيليۓ جو ڈاکٹر سے ملاقات کرنا چاہتا ہے، عليحدہ
اپائنٹمنٹ لينی پڑے گی۔

براہ مہربانی يہ يقينی بنائيں کہ آپ اپنی ملاقات کيليۓ معينہ وقت پر تشريف لائيں اور اگر آپ اپنی اپائنٹمنٹ کيليۓ حاضر ہونے
سے قاصر ہيں تو براہ مہربانی آپ اسے ضرور منسوخ کر ديں۔

اگر ميں انگريزی نہ بول سکتا ہوں تو؟

اگر آپ کو ايک مترجم کی ضرورت ہے تو آپ اپائنٹمنٹ ليتے وقت استقباليے کے عملے کو يہ ضرور بتائيں۔ عملے کو بتائيے
کہ آپ کونسی زبان بولتے ہيں اور وہ آپ کيليۓ ايک مترجم کا انتظام کريں گے يا فون پر ايک مترجم مہيا کريں گے۔ يہ اہم ہے
کہ آپ اور آپکا ڈاکٹر ايک دوسرے کو سمجهتے ہيں، تاکہ وہ آپ کی بيماری کی صحيح تشخيص کر سکے۔

؟

حفاظتی ٹيکے، پيدائش ميں وقفے کيليۓ مشورہ، دائمی بيمارياں جيسے ذيابيطس، اور وہ عمومی صحت کے بارے ميں • برطانيہ ميں نرسيں بہت اعلیٰ تربيت يافتہ ہيں۔ وہ بہت سی صحت کی ضروريات کا خيال رکهتی/رکهتے ہيں بشمول
مشورہ بهی دے سکتے/سکتی ہيں۔
• دائياں (مڈ وائف/midwives (حاملہ عورتوں اور ان کے نومولود بچوں کی ديکه بهال کرتی ہيں۔ بچے کی پيدائيش سے
پہلے کی ديکه بهال ‘اينٹے- نيٹل’ (قبل از زچگی/natal-ante (اور بعد کی (بعد از زچگی/natal-post (کہلاتی
ہے۔
لوگوں کو صحتمند رہنے ميں ان کی مدد کرتے ہيں۔ ہو سکتا ہے کہ وہ آپ سے آپکے گهر پر ملاقات کرنے بهی آئيں۔ • ہيلته ويزيٹرز وہ نرسيں ہيں جو بچوں اور ان کے گهر والوں کی ديکه بهال ميں خصوصی مہارت رکهتے/رکهتی ہيں اور

اگر مجهے اسپيشلسٹ ڈاکٹر(ماہر امراض) سے ملاقات کی ضرورت پڑے تو؟

آپکا ‘جی پی’ عام طور آپ کو صحت کی ذيادہ تر ديکه بهال فراہم کرے گا اور وہ اس بات کا فيصلہ کرے گا کہ آپ کو اسپيشلسٹ
ڈاکٹر(ماہر مشورہ/کنسلٹينٹ) سے ملاقات کی ضرورت ہے يا نہيں، يا اگر آپ کو ہسپتال جانے کی ضرورت ہے۔ برطانيہ ميں ہر
ايک کو ان اسپيشلٹ ڈاکٹروں سے ملاقات کيليۓ انتظار کرنا پڑتا ہے۔

ہسپتال آپ کو آپکی اپائنٹمنٹ کی تفصيلات کے ساته چٹهی بهيجے گا۔ اگر آپ کو ڈاکٹر سے ملاقات کے دوران مترجم کی
موجودگی کی ضرورت ہو تو آپ ہسپتال سے ضرور رابطہ کريں۔

ہسپتال کی اپائنٹمنٹس کبهی کبهی ان ہسپتالوں ميں ہو سکتی ہيں جو آپ کی رہائش سے کچه فاصلے پر ہوں، اگرچہ آپ سفر کے
اخراجات ميں مدد حاصل کر سکتے ہيں اگر آپ کے پاس ايک ‘ايچ سی ٹو’ (HC2 (ہو تو۔

‘مريض کے پاس رکهے ہوئے ريکارڈز’ (Records Held Patient(
اگر آپ کو ايک ‘مريض کے پاس رکهے جانے والے ريکارڈز’ (Records Held Patient) (نيلی کتاب/ blue(
book کی کتاب دی گئ ہے، تو براہ مہربانی جب بهی آپ کی ڈاکٹر يا نرس سے اپائنٹمنٹ ہو اسے اپنے ساته لے جائيں۔ اس
کتاب ميں موجود معلومات آپ اور ‘اين ايچ ايس’ (NHS (کے عملے کيليۓ ہے۔ کسی اور کو اس کتاب کو پڑهنے کا حق نہيں
ہے۔

اور کون ميری مدد کر سکتا ہے؟

ادويہميرے ‘جی پی’ (GP (کے ساته اور کون لوگ کام کرتے ہيں؟

اگر آپ کا ڈاکٹرچاہتا/چاہتی ہے کہ آپ دوائيں ليں تو وہ آپ کو ايک نسخہ (پريسکرپشن) لکه کر دے گا۔ يہ نسخہ کسی فارميسی يا
کيمسٹ (دوا فروش) کی دکان پر لے جائيں۔ مفت نسخے حاصل کرنے کيليۓ آپ کو اپنے ‘ايچ سی ٹو’ (HC2 (فارم کی
ضرورت پڑے گی۔ فارماسسٹ (دوا فروش) آپ کو صحت کے معمولی عارضوں کے بارے ميں مشورہ دے سکتا ہے۔ کچه ادويہ
فارماسسٹ سے نسخے کے بغير بهی خريدی جا سکتی ہيں، بشمول درد کش اور کهانسی کی کچه ادويہ۔

دانتوں کی ديکه بهال

اگر آپ کے دانتوں ميں کوئی تکليف ہے تو آپ کو ڈينٹسٹ (دانتوں کی بيماری کے ماہر) سے ملنا چاہيۓ۔ ‘اين ايچ يس’
(NHS (سے دانتوں کا علاج حاصل کرنے کيليۓ آپ کيليۓ کسی ڈينٹسٹ کے پاس رجسٹر (داخل فہرست) کروانا ضروری ہو
گا۔ اگر آپ کو کسی ڈينٹسٹ کے ساته رجسٹر کروانے ميں مشکل پيش آ رہی ہو تو آپ ‘اين ايچ ايس’ ڈائريکٹ NHS(
(Direct سے، يا مقامی ‘ابتدائی ديکه بهال کے وقف ادارے’ (Trust Care Primary (سے رابطہ کر سکتے ہيں۔
نظر

اگر آپ کو نظر ٹيسٹ کروانے کی ضرورت ہو يا نظر کا نيا چشمہ (عينک) چاہيۓ ہو تو آپ ماہر نظر(آپٹيشن) سے ملاقات
کيليۓ اپائنٹمنٹ ليں۔ ان کی دکانيں ذيادہ تر مراکز شہر ميں موجود ہيں۔ ‘ايچ سی ٹو’ (HC2 (فارم نظر کے ٹيسٹ اور نظر کے
کچه چشموں کی قيمت کيليۓ کافی ہوتا ہے: ماہر نظر(آپٹيشن) سے اس بارے ميں دريافت کيجيۓ۔

جب آپ کے ‘جی پی’ کا کلينک بند ہو

 

‘جی پی’ (GP (کے کلينک عام طور پر 0830 سے 1830 بجے تک سوموار سے جمعہ تک کهلے رہتے ہيں۔ باقی تما
اوقات ميں – رات کے وقت، ہفتہ يا اتوار اور عوامی تعطيلات ميں – صحت کے ان مسائل کيليۓ طبی امداد دستياب ہے جن کے
ليۓ ‘جی پی’ کےکلينک کے کهلنے کا انتظار نہيں کيا جا سکتا۔

مدد حاصل کرنے کيليۓ آپ مقامی ‘اوقات کار-سے-باہر خدمت’ (آؤٹ-آف-آورز سروس) کو ذيل ميں ديئے گئے نمبر پرفون
کيجيۓ، اور آپ فون پر مشورہ حاصل کر سکتے ہيں۔ آپ کو ‘جی پی’ کے کلينک جانے کيليۓ بهی کہا جا سکتا ہے، يا آپ کو
اپنے گهر ميں کوئی طبی ماہر ملنے آسکتا ہے۔
آپ ‘اين ايچ ايس ڈائريکٹ’ (Direct NHS (کو 47 46 0845 پر طبی مشورے کيليۓ يا جب آپکا کلينک بند ہو تو طبی
مدد کيليۓ فون کر سکتے ہيں۔ آپ کو زمينی رابطہ، جيسے کہ ايک ٹيليفون بوته، استعمال کرنا کہيں ذيادہ سستا پڑے گا بنسبت
موبائل فون کے۔

اگر آپ انگريزی نہيں بولتے، تو ‘اين ايچ ايس ڈائريکٹ’ (Direct NHS (اور ‘اوقات کار سے باہر خدمت’ (آفٹر-آورز-
سروس) ايک مترجم فراہم کر سکتی ہيں۔ آپ کو صرف يہ کرنا ہے اپنی فون کال کے شروع ميں انگريزی ميں يہ بتا ديں کہ آپ
کونسی زبان استعمال کرنا پسند کريں گے۔ اگر آپ بالکل بهی انگريزی نہيں بول سکتے تو کسی دوست يا رشتہ دار يا امدادی
کارکن سے کہيں کہ وہ آپ کيليۓ فون کر دے، اور پهر اپنا مسئلہ بيان کرنے سے پہلے انتظار کيجيۓ جب تک کوئی مترجم لائن
پر نہيں آ جاتا۔ آپ سے کچه تفصيلات کے بارے ميں پوچها جائے گا جيسے کہ آپکا نام اور پتہ: يہ معلومات اہم ہے اور کسی اور
کے ساته بانٹی نہيں جاتی۔

‘اين ايچ ايس ڈائريکٹ’ (Direct NHS (سے صحت کے بارے ميں مشورہ کيليۓ رابطہ کرنے کيليۓ فون کيجيۓ:
0845 46 47
اپنی مقامی ‘اوقات کار سے باہر خدمت’ (آفٹر-آورز-سروس) سے، طبی امداد کيليۓ رابطہ کرنے کيليۓ، جبکہ ‘جی پی’
(GP (کا کلينک بند ہو، فون کيجيۓ:

Opening Times

  • Monday
    08:00am to 06:30pm
  • Tuesday
    08:00am to 06:30pm
  • Wednesday
    08:00am to 06:30pm
  • Thursday
    08:00am to 06:30pm
  • Friday
    08:00am to 06:30pm
  • Saturday
    CLOSED
  • Sunday
    CLOSED
NHS A-Z Conditions
Find Local Services
Live Well